عقائد و ایمانیات - حدیث و سنت

India

سوال # 2134

مومن کے جھوٹے میں شفاہے کیا اس طرح کی کوئی حدیث ہے؟ اگر ہے تو از راہ کرم، حدیث کا متن مع حوالہ تحریر فرمائیں۔

Published on: Nov 25, 2007

جواب # 2134

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی: 1009/ ج= 1009/ ج


 

محدثین نے مذکورہ حدیث کے ثبوت کا انکار کیا ہے۔ البتہ ایک دوسری حدیث حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے جس میں ہے کہ : آدمی کا اپنے بھائی کے جھوٹے سے پینا تواضع کی بات ہے: قال ابن نجم لیس بحدیث نعم رواہ الدارقطني عن ابن عباس بلفظ: من التواضع أن یشرب الرجل من سوٴر أخیہ (کشف الخفاء: ج۱ ص۵۵۵)

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات