عقائد و ایمانیات - حدیث و سنت

India

سوال # 174636

میرا سوال یہ ہے کہ فرض نماز کے بعد امام دعا سے پہلے سر پر دایاں ہاتھ رکھ کر کچھ پڑھتے ہیں ، سر پر ہاتھ رکھ کر دعا پڑھنا کس حدیث سے ثابت ہے؟

Published on: Nov 13, 2019

جواب # 174636

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 317-222/B=03/1441



یہ عمل کوئی سنت یا عبادت سمجھ کر نہیں کیا جاتا ہے بلکہ یہ ایک روحانی علاج ہے اپنے حافظہ کی قوت بڑھانے کے لئے بطور علاج کیا جاتا ہے، سرپر ہاتھ رکھ کر یَاقَوِیُّ ۱۱/ مربتہ پڑھا جاتا ہے اس عمل سے حافظہ بہت قوی ہوتا ہے۔ یہ بزرگان دین کا بتایا ہوا عمل ہے۔ یہ کوئی حدیث کا عمل نہیں ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات