• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 173928

    عنوان: خشك میوے كھانے كی دعا كیا ہے؟

    سوال: میں کوئی چیز کھانے سے پہلے بسم اللہ پڑھتا ہوں نیز کوئی کام شروع کرنے سے پہلے بھی بسم اللہ پڑھتا ہوں جس کی مسنون دعا مجھ کو یاد نہیں ہوتی ہے۔ لیکن جہاں تک مجھ کو معلوم ہوتا ہے تو میں وہاں سنت پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ میں نے مختلف ڈرائی فروٹ (خشک میوے )کھا نے کی دعا گوگل پر تلاش لیکن مجھ کو نہیں ملی۔ کیا اس کے لیے کوئی مسنون دعا ہے یا ہم بسم اللہ کہہ کر کھا سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 173928

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:363-267/B=3/1441

    کھانے سے پہلے بسم اللہ پڑھنا، کسی کام کو شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ پڑھنا مسنون طریقہ ہے، مختلف ڈرائی فروٹ کھانے کے وقت بھی بسم اللہ پڑھ کر کھانا مسنون ہے۔ کوئی اور دعا اس کے لیے نہیں ہے، جو چیز بھی بسم اللہ پڑھ کر کھائی جائے اس میں برکت ہوتی ہے اور یہ سنت طریقہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند