• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 173660

    عنوان: آسمانوں کے ناموں اور رنگوں کی حقیقت

    سوال: کیا یہ مندرجہ ذیل ساتوں آسمانوں کے نام اور ان کے رنگ کسی حدیث سے ثابت ہیں؟ (۱) اسم السماء الدنیا الاولی: رقیع وہی من دخان (۲) اسم السماء الثانیة: قیدوم وہی علی لون النحاس (۳) واسم السماء الثالثة: الماروم وہی علی لون النور (۴) واسم السماء الرابعة: أرفلون وہی علی لون الفضة (۵) واسم السماء الخامسة: ہیفوف وہی علی لون الذہب (۶) واسم السماء السادسة: عروس وہی یاقوتة خضراء (۷) واسم السماء السابعة: عجماء وہی درة بیضاء

    جواب نمبر: 173660

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:102-136/L=3/1441

    آسمانوں کے نام ورنگ کا ذکرنہ قرآن میں مذکور ہے اور نہ ہی کسی صحیح حدیث سے ثابت ہے ،ابوالشیخ اصبہانی کی کتاب “العظمة” میں ایک روایت اس تعلق سے مذکور ہے جو موضوع ہے ،اسی طرح تفسیر ”درِ منثور“ میں اس بارے میں تابعی ربیع بن انس کا ایک قول موجود ہے ؛لیکن وہ بھی اس بارے میں قابلِ اعتماد نہیں۔غالب گمان یہ ہے کہ یہ روایت ازقبیلِ اسرائیلیات ہے ؛چنانچہ ڈاکٹرابوشہبہ نے اپنی کتاب ”الإسرائیلیات والموضوعات فی کتب التفسیر“ میں اسرائیلی روایات کے زمرہ میں اس کو شامل کیا ہے ۔

    واختلف فی موادہا فقیل: الأولی من موج مکفوف، والثانیة من درة بیضاء، والثالثة من حدید، والرابعة من نحاس، والخامسة من فضة، والسادسة من ذہب، والسابعة من زمردة بیضاء. وقیل غیر ذلک ولا أظنک تجد خبرا یعول علیہ فیما قیل.(تفسیر الألوسی = روح المعانی 15/ 7،الناشر: دار الکتب العلمیة - بیروت)وأنظر أیضاٰ( الإسرائیلیات والموضوعات فی کتب التفسیر،باب مایتعلق بتعلیل بعض الظواہر الکونیة:۲۹۲/مکتبة السنة القاہرة،مصر)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند