• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 171896

    عنوان: جمعہ كے دن یا رمضان میں عذاب قبر ہٹالیے جانے كا كیا مطلب ہے؟

    سوال: حدیث میں آیا ہے کہ جس کا انتقال رمضان کے مہینے میں ہوا یا پھر جمعہ کے دن ہوا تو وہ شخص قبر کے معاملات سے بری ہوجاتاہے، اس سے مراد کیا ہے؟ یعنی مرنے والا شخص ان ایام میں قبر کے معاملات سے بری ہے یا پھر قیامت تک اس کو نجات مل گئی؟

    جواب نمبر: 171896

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1165-993/B=1/1441

    بعض محدثین نے اس حدیث کا مطلب یہ بتایا ہے کہ صرف رمضان کے مہینہ میں یا صرف جمعہ کے دن اس سے عذاب ہٹا لیا جاتا ہے، ہمیشہ کے لئے نہیں۔ اور بعض محدثین یہ فرماتے ہیں کہ اللہ کی رحمت سے یہی امید رکھنی چاہئے کہ ہمیشہ کے لئے عذاب اٹھا لیا جاتا ہے کیونکہ اللہ کی رحمت بہت وسیع ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند