• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 171580

    عنوان: گلے ملنے کا معانقہ کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

    سوال: گلے ملنے کا معانقہ کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ کس سمت افضل ہے؟

    جواب نمبر: 171580

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1103-942/D=10/1440

    معانقہ گردن سے گردن کا ملنا بظاہر تیامن یعنی داہنے جانب سے کرنا افضل معلوم ہوتا ہے لیکن دوسرے اعتبار سے تیاسر (بائیں جانب) کرنا افضل معلوم ہوتا ہے کہ ادھر قلب ہوتا ہے اور معانقہ کا منشا ہیجان المحبة ہے جس کا محل قلب ہے اور تیاسر کی صورت میں دونوں کے قلب زیادہ قریب ہوتے ہیں اس لئے تیاسر راحج ہے اور اسی لئے تیاسر ہی کا عام معمول ہے۔ ہٰکذا ذکر فی أحسن الفتاویٰ: ۸/۴۱۱۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند