• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 17115

    عنوان:

    کیا اللہ تعالی کے ہنسنے یا مسکرانے کا قرآن کریم یا حدیث سے کوئی ثبوت ہے؟ اس بارے میں اہل سنت والجماعت کا کیا عقیدہ ہے؟ آپ کے جواب کا منتظر، برائے کرم اس بارے میں رہنمائی فرماویں۔

    سوال:

    کیا اللہ تعالی کے ہنسنے یا مسکرانے کا قرآن کریم یا حدیث سے کوئی ثبوت ہے؟ اس بارے میں اہل سنت والجماعت کا کیا عقیدہ ہے؟ آپ کے جواب کا منتظر، برائے کرم اس بارے میں رہنمائی فرماویں۔

    جواب نمبر: 17115

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1767=1383-11/1430

     

    مسلم شریف: ۱/۱۰۵ باب إثبات الشفاعة وإخراج الموٴحدین من النار پر ایک طویل حدیث میں اللہ تعالیٰ کے ہنسنے کا ذکر موجود ہے، فضحک ابن مسعود فقال: ألا تسألوني مم أضحک قالوا مم تضحک فقال: ہکذا ضحک رسول اللہ صلی اللہ عیہ وسلم فقالوا مم تضحک یا رسول اللہ فقال: من ضحک رب العالمین حین قال أتستہزئ مني وأنت رب العالمین فیقول: إني لا أستہزئ ولکني علی ما أشاء قادر (مسلم شریف) اہل سنت والجماعت کے نزدیک ضحک سے مراد اللہ تعالیٰ کا راضی ہونا اورخیر اور رحمت کا ارادہ کرنا ہے، حقیقی ضحک مراد نہیں ہے، قد قدمنا معنی الضحک من اللہ تعالی وہو الرضی والرحمة وإرادة الخیر لمن یشاء رحمتہ من عبادہ (حاشیہ مسلم)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند