• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 170956

    عنوان: كیا ایک سالن سے کھانا کھانا سنت ہے؟

    سوال: میں کافی دن سے لوگوں سے ایک بات سن رہا ہوں کہ ایک ترکاری سے کھانا سنت ہے؟ کیا یہ بات صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 170956

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1141-963/H=10/1440

    حضرت نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اور جاں نثار حضرات صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کی عادتِ شریفہ کھانے پینے وغیرہ میں تنعم کی نہ تھی وقت پر جو کچھ میسر ہوا وہی کھا پی لیا اس لئے عامةً ایک سالن پر ہی اکتفاء ہوتا تھا لیکن ایک ترکاری سے کھانا کھانے کے سنت ہونے کا صراحةً کوئی جزئیہ نہیں ملا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند