عقائد و ایمانیات - حدیث و سنت

INDIA

سوال # 169413

محمد زبیر ممبئی سے میرا سوال یہ ہے کہ وتر کی نماز کے بعد دو سجدے کئے جاتے ہیں پہلے سجدے میں پانچ مرتبہ سبوح قدوس رب الملائکة والروح پڑھتے ہیں پہلے سجدے کے بعد ایک مرتبہ آیت الکرسی پڑھتے ہیں پھر دوسرے سجدے میں وہی کلمات پانچ مرتبہ پڑھتے ہیں اس وظیفہ کی بڑے فضیلت بیان کی جاتی ہے اس وظیفہ کو وظیفہ فاطمہ بھی کہا جاتا ہے کیا یہ وظیفہ احادیث مبارک سے ثابت ہے جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

Published on: Mar 20, 2019

جواب # 169413

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:622-635/sd=7/1440



 مذکورہ وظیفہ جس حدیث میں مذکور ہے، علامہ شامی نے علامہ حلبی کے حوالہ سے اس کو موضوع قرار دیا ہے۔ قال ابن عابدین : قال فی شرح المنیة: وأما ما ذکر فی المضمرات أن النبی - صلی اللہ علیہ وسلم - قال لفاطمة - رضی اللہ تعالی عنہا -: ما من موٴمن ولا موٴمنة یسجد سجدتین إلی آخر ما ذکر ". فحدیث موضوع باطل لا أصل لہ.۔ (رد المحتار: ۱۲۰/۲)۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات