عقائد و ایمانیات - حدیث و سنت

india

سوال # 169136

کیا فرماتے ہیں علماء شرح متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ نبی علیہ السلام کو کدو کھانا پسند تھا جیسا کہ بخاری شریف کی روایت سے معلوم ہوتا ہے تو کیا کدو کھانے کو سنت کہے سکتے ہیں؟

Published on: Mar 25, 2019

جواب # 169136

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:732-648/L=7/1440



سنت کہہ سکتے ہیں ؛البتہ کھانے پینے اور پہننے وغیرہ کی چیزوں کا تعلق سنن زوائد سے ہے اور ان چیزوں میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع شرف وفضیلت اور ثواب کا باعث ہے ،ہر مسلمان کو ان امور میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کی کوشش کرنی چاہیے ۔



قال أنس بن مالک: فذہبت مع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم إلی ذلک الطعام، فقرب إلی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خبزا من شعیر ومرقا فیہ دباء وقدید ، قال أنس: فرأیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یتتبع الدباء من حوالی الصحفة ، قال: فلم أزل أحب الدباء منذ یومئذ) الصحیح لمسلم ) وفی حاشیة النووی: فیہ فوائد منہا إجابة الدعوة وإباحة کسب الخیاط وإباحة المرق وفضیلة أکل الدباء وأنہ یستحب أن یحب الدباء وکذلک کل شء کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یحبہ وأنہ یحرص علی تحصیل ذلک(حاشیةالنووی علی مسلم:2/180‏، باب جواز أكل المرق... ط: النسخۃ الہندیۃ )



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات