• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 168504

    عنوان: اذان کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ كیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی اذان پڑھی ہے یا نہیں؟

    سوال: اذان کا پڑھنا فرض ہے یا سنّت یا نفل یا مستحب؟ اور کیا اللہ کے نبی نے کبھی اذان پڑھی ہے ؟ دلائل کے ساتھ جواب مرحمت فرمائیں۔ ( نوٹ - اذان کے جواب دینے کی بات نہیں سوال میں اذان دینے کی بات ہے )

    جواب نمبر: 168504

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 612-565/H=06/1440

    (۱) سنت موٴکدہ قریب بواجب ہے وہو (الاذان) سنة للرجال فی مکان عال موٴکدة ہی کاالواجب فی لحوق الاثم اھ درمختار علی الفتاویٰ رد المحتار: ۱/۲۵۷، (اول باب الاذان)۔

    (۲) حضرت فخر عالم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا اذان پڑھنا بعض روایات سے ثابت ہے کما فی تقریرات الرافعی علی الفتاوی الشامیہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند