• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 167855

    عنوان: كس آیت میں نبیوں پر صدقہ لینے كو منع كیا گیا ہے؟

    سوال: وہ کونسی آیت ہے جس میں اللہ نے نبیوں پر صدقہ، فطرہ اور خیرات لینے پر منع /حرام فرمایاہے۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 167855

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 497-442/M=05/1440

    آیت میں اس کا تذکرہ نہیں ، آیت میں زکات و صدقات کے فقط مصارف کا بیان ہے ہاں حدیث میں یہ وارد ہے کہ زکات (صدقات واجبہ) یہ لوگوں کی میل کچیل ہے، یہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اور آل محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کے لئے حلال نہیں۔ إن ہذہ الصدقات إنما ہی أوساخ الناس، وإنہا لاتحل لمحمد ولا لآل محمد (مسلم شریف: ۱/۳۴۴) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند