• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 167619

    عنوان: کیا خبر احاد کی ہر ایک قسم پر کوئی مستقل کتاب ہے ؟

    سوال: کیا مختلف خبر احاد کی ہر ایک قسم پر کوئی مستقل کتاب ہے ؟

    جواب نمبر: 167619

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 545-434/B=05/1440

    علم حدیث میں کل ۶۰/ علوم ہیں اور ہر علم پر متعدد کتابیں لکھی گئی ہیں اس طرح بے شمار کتابیں لکھی جاچکی ہیں۔ اس سلسلہ میں کسی لائبریری میں جاکر علوم حدیث اور اصول حدیث پر کتابوں کا مطالعہ کرنا ہوگا۔ تدریب الراوی علامہ سیوطی کی مفید ہوگی۔ اصول فقہ کی کتابوں میں باب السنة کا بیان بھی دیکھنا ہوگا۔ ”السنة ومکانتہا“ بھی دیکھئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند