• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 166453

    عنوان: سو شہیدوں کے ثواب والی حدیث کی تحقیق

    سوال: عوام الناس کہتے ہیں کہ ایک مردہ سنت کو زندہ کرنے کا 100 شہیدوں کا ثواب ملتا ہے ،کوئی کہتا ہے کہ چالیس شہیدوں کا ثواب ملتا ہے ،کوئی ستر کہتا ہے ،برائے مہربانی اس مسئلہ کے بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 166453

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:185-154/N=3/1440

     اس سلسلہ میں جو حدیث نقل کی جاتی ہے، وہ یہ ہے کہ جو شخص میری امت میں فساد اور بگاڑ کے وقت میری سنت کو مضبوطی سے پکڑے گا، اسے سو شہیدوں کا ثواب ملے گا (مشکوة شریف، ص: ۳۰، مطبوعہ: مکتبہ اشرفیہ دیوبند) ۔ بعض روایات میں مطلق شہید کے ثواب کا تذکرہ ہے (تفصیل کے لیے الیواقیت الغالیہ۱: ۴۴، ۴۵دیکھیں) اور مجھے کوئی ایسی روایت نہیں ملی، جس میں ۴۰یا ۷۰/ شہیدوں کے ثواب کا تذکرہ ہے۔ واضح ہو کہ ۱۰۰/ کا عدد تکثیر کے لیے ہے، یعنی: ایسے شخص کو بے پناہ ثواب ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند