• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 166378

    عنوان: منافق شخص کی کتنی نشانیاں ہوتی ہیں؟

    سوال: منافق شخص کی کتنی نشانیاں ہوتی ہیں؟تمام نشانیاں ذکر فرمادیں۔

    جواب نمبر: 166378

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 148-105/SN=3/1440

    ترمذی شریف، نسائی شریف اور دیگر کتب حدیث میں منافق کی درج ذیل علامتوں کا ذکر آیا ہے: (الف) جھوٹ بولنا۔ (ب) وعدہ خلافی کرنا۔ (ج) امانت میں خیانت کرنا۔ (د) مخاصمت کی صورت میں گالی گلوچ پر اتر آنا۔ (ھ) عہد توڑنا۔ عن أبي ہریرة قال قال رسول اللہ - صلی اللہ علیہ وسلم- آیة المنافق ثلاث إذا حدّث کذب، وإذا وَعَدَ أخلف وإذا ائتمن خان (ترمذی، رقم: ۲۶۳۱، نسائی، رقم: ۱۱۰۶۲)۔ عن عبد اللہ بن عمرو عن النبي - صلی اللہ علیہ وسلم- قال: أربع من کن فیہ کان منافقاً ، وإن کانت خصلة منہن کانت فیہ خصلة من النفاق حتی یدعہا: من حدث کذب، وإذا وعد أخلف، وإذا خاصم فجر وإذا عاہد غدر (ترمذی، رقم: ۲۶۳۲) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند