• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 166158

    عنوان: ’’قرآن کے لیے خاموشی سے متعلق‘‘ دیلمی کی ایک روایت کی تحقیق

    سوال: یقینا اللہ تعالی قرآن کریم کے لیے خاموشی اختیار کرتے ہیں اور اس کی تلاوت اس کے اہل (حفاظ و علمائقرآن) سے سنتے ہیں۔الدیلمی سندا یہ روایت کیسی ہے ؟کیا اس حدیث کو فضائل میں بیان کرنا درست ہے ؟

    جواب نمبر: 166158

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:159-216/N=4/1440

    دیلمی(۱: ۱۶۰، حدیث: ۵۹۳، مطبوعہ: دار الکتب العلمیة بیروت) کی یہ حدیث، دیلمی ہی کے حوالہ سے جامع الاحادیث (۲:۴۹۷، حدیث:۶۸۵۱، مطبوعہ: دار الفکر للطباعة والنشر والتوزیع بیروت )اور کنز العمال(۱: ۵۵۴، حدیث: ۲۴۸۵، مطبوعہ: موٴسسہ الرسالہ) میں بھی نقل کی گئی ہے؛ لیکن تا دم تحریر مجھے کسی کتاب میں اس کی سند نہیں مل سکی؛ اس لیے اس کی اسنادی حیثیت اور باب فضائل میں اس کا حکم نہیں لکھا جاسکتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند