• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 165211

    عنوان: كیا ضعیف حدیث پر عمل کے حوالہ سے تین اقسام کے اقوال ہیں؟

    سوال: کیا یہ بات درست ہے کہ ضعیف حدیث پر عمل کے حوالہ سے تین اقسام کی رائے ہیں، کچھ اہلِ علم ضعیف حدیث کو کسی بھی صورت حجت (قابلِ عمل) تسلیم نہیں کرتے ، کچھ اہلِ علم تمام ضعیف احادیث کو بغیر کسی شرط کے قابل حجت سمجھتے ہیں، جبکہ اہلِ علم کا تیسرا طبقہ کچھ شرائط کے ساتھ صرف فضائل میں ضعیف احادیث کو قابلِ حجت سمجھتے ہیں؟ اگر یہ بات درست ہے تو تیسرے طبقہ میں احناف کے علاوہ اور کس مسلک کے اہلِ علم آتے ہیں؟

    جواب نمبر: 165211

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 45-9/S=1/1440

    دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث مولانا عبد اللہ معرفی صاحب مدظلہ کی تصنیف ”فضائل اعمال ایک اصولی جائزہ“ میں ضعیف حدیث پر عمل کے سلسلہ میں جو مختلف نقطہائے نظر پائے جاتے ہیں ان کا محدثین اور فقہاء کے اقوال کی روشنی میں تفصیل سے جائز لیا گیا ہے۔ یہ کتاب دارالعلوم دیوبند کے ویب سائٹ پر موجود ہے، مطالعہ کر لیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند