• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 165134

    عنوان: کیا حجامہ کرانا سنت ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام وعلمائے عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ”کیا حجامہ کرانا سنت نبوی ہے؟ یا نہیں؟ “بعض مسجد کے امام کا اعتراض ہے کہ یہ سنت نبوی نہیں ہے، لہذا ، اس کا جواب مدلل و مفصل تحریر فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 165134

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1401-1015/SN=1/1440

    متعدد صحیح ترین روایات میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا بہ طور علاج حجامہ کرانا اور اس کی ترغیب دینا ثابت ہے؛ اس لئے ”حجامہ“ بلا شبہ سنت ہے؛ البتہ سنن عادیہ میں سے ہے، سنن ہدی میں سے نہیں ہے، معلوم نہیں بعض مساجد کے امام کا اعتراض کس بنیاد پر ہے؟ تفصیل کے لئے کتب حدیث میں موجود ”باب الحجامہ“ کا مطالعہ کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند