• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 165081

    عنوان: ہمیں یہ کیسے پتہ چلے گا كہ فلاں شخص امام مہدی ہے ؟

    سوال: ہمیں یہ کیسے پتہ چلے گا کے فلاں کوئی شخص امام مہدی ہے ؟ کیا اس بات کا با ضابطہ اعلان ہوگا ؟

    جواب نمبر: 165081

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 7-21/M=1/1440

    امام مہدی کے بارے میں جو علامات اور نشانیاں صحیح احادیث میں بیان کی گئی ہیں، ان کے ذریعہ وہ پہچانے جائیں گے، ان کا نام و نسب اور حلیہ مبارکہ وغیرہ ساری تفصیلات احادیث میں مذکور ہیں، وقت کے علماء حق اُن علامات کے ذریعہ ان کو پہچان لیں گے اور ان کو پورا یقین و اطمینان ہو جائے گا کہ یہی امام مہدی ہیں اور پھر ہر خاص و عام پر ان کا معاملہ پوری طرح منکشف ہو جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند