عقائد و ایمانیات - حدیث و سنت

India

سوال # 164730

مسواک کے سائز کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ کیا ایک بالشت سے کم مسواک کا استعمال ناجائز ہے ؟

Published on: Sep 17, 2018

جواب # 164730

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1333-959/sn=1/1440



مسواک کا ایک بالشت کی مقدار لمبی ہونا محض مندوب ومستحب ہے، واجب وضروری نہیں، نیز یہ لمبائی ابتدائے استعمال میں مطلوب ہے، استعمال کے نتیجے میں اگر مسواک چھوٹی ہوجائے تو یہ خلاف مستحب بھی نہیں۔ الغرض اگر کسی کی مسواک ایک بالشت سے کم ہے تو اس کا استعمال بھی شرعاً درست ہے، ناجائز نہیں ہے۔



ونُدِبَ إمساکہ بِیُمناہ کونہ․․․ فی غلظ الخنصر وطول شبر․․․ الظاہر أنہ في ابتداء استعمالہ فلا یضر نقصہ بعد ذلک بالقطع منہ لتسویتہ الخ (درمختار مع الشامی: ۱/۲۳۴، ط: زکریا)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات