• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 164727

    عنوان: کیا ایسی کوئی حدیث ہے جس میں ہے کہ لوگوں پر حاکم اسی طرح کا مقرر کیا جائیگا؟

    سوال: کیا ایسی کوئی حدیث ہے جس میں ہے کہ لوگوں پر حاکم اسی طرح کا مقرر کیا جائیگا جس طرح کے لوگ ہیں؟جزاک اللہ

    جواب نمبر: 164727

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1332-939/sn=1/1440

    جی ہاں! اس مضمون کی متعدد روایات وارد ہوئی ہیں، مثلاً کما تکونوا یُوَلّ علیکم أو یوٴمر علیکم، یہ اور اس طرح کی دیگر روایتوں کی اسنادی حیثیت اور الفاظ متن کے لیے دیکھیں: کشف الخفاء :۲/۱۲۶، الدر المنتثرہ فی الاحادیث المشتہرہ وغیرہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند