India
سوال # 164429
Published on: Sep 11, 2018
جواب # 164429
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1340-1224/M=12/1439
مذکورہ واقعہ مجھے کتب احادیث میں نہیں ملا، اس لیے کچھ عرض کرنے سے معذرت ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات
میں نے ایک تبلیغی جماعت کے بزرگ سے سنا ہے کہ جنت میں حضرت عائشہ اور حضرت مریم (رضی اللہ عنہما) نبی صلى الله عليه وسلم کی بیویوں میں سے ہوں گی۔ میں سوال یہ کرنا چاہتا ہوں کہ یہ روایت کس حد تک درست ہے؟ نیز، اس کا حوالہ کیا ہے؟ رہ نمائی فرمائیں۔
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا کالی چادر اور کالی شال کا اوڑھنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے؟
میں نے درج ذیل حدیث بچپن میں سنی تھی اور اس پر یقین رکھتا تھا، لیکن مختلف چیزیں پڑھنے کے بعد میں شک و ارتیاب میں پڑگیا ہوں۔ براہ مہربانی میری رہ نمائی فرمائیں۔ میری پوری زندگی میں کسی نے بھی مجھے نہیں بتایا کہ میں دیوبندی ہوں یا کچھ اور، بس مجھے اتنا معلوم تھا کہ میں مسلمان ہوں (بہر حال مجھے معلوم تھا کہ میری والدین دیوبندی ہیں)۔ میں اب بھی صرف مسلمان رہنا چاہتا ہوں اور دیوبندی، بریلوی، وہابی وغیرہ کے متعلق کنفیوژ ہوں۔ وہ حدیث یہ ہے: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر مکھی پانی میں گر جائے تو اس کو اسی میں غوطہ دو ، کیوں کہ اس کے ایک پر میں بیماری ہوتی ہے اور دوسرے میں علاج ہوتا ہے۔ (بخاری، جلد ۴، کتاب ۵۴، نمبر ۵۳۷) جب کہ میڈیکل کی دنیاکہتی ہے کہ بہت سے بیکٹیریا اور پیراسائٹ ہوتے ہیں جو مکھیوں پر غالب آجاتے ہیں اور اس کی وجہ سے مکھیاں (مس کے ذریعہ یا لعاب دہن کے راستے) بہت سی بیماریوں کے پھیلنے کا سبب بن جاتی ہیں۔ گندگیوں پر چلنے پھرنے سے ان کے پاؤں پر تقریباًساٹھ لاکھ بیکٹیریاآجاتے ہیں۔ اسی لیے ایسی چیزوں سے کھانے پینے سے بچنا چاہیے جسے کسی مکھی نے مس کردیا ہو۔
سرمہ لگانے کی سنت کیا ہے؟ (۲) کھانے سے پہلے یا بعد نمک یا میٹھا چکھنا سنت ہے یا نہیں؟اور ہے تو دونوں میں سے کون؟ (۳) میرا وضو زیادہ دیر نہیں رہتا۔ اگر میری عشاء کی دو نفل باقی ہے تو کیا میں اس کے بجائے دو نفل تہجد ادا کرسکتا ہوں
انگوٹھی پہننا کون سی سنت ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی میں کون سا پتھر تھا؟ کیا ہیرے کی انگوٹھی پہننا صحیح ہے؟ دو یا تین یا زیادہ انگوٹھیاں پہن سکتے ہیں؟
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کون سی خوشبو لگایا کرتے تھے؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری سنتیں بتائیں۔
مومن کے جھوٹے میں شفاہے کیا اس طرح کی کوئی حدیث ہے؟ اگر ہے تو از راہ کرم، حدیث کا متن مع حوالہ تحریر فرمائیں۔
کیا آپ اس حدیث کے صحت و ضعف کی تصدیق فرمائیں گے؟ ایک بار نبی صلی اللہ علیہ سلم نے حضرت علی (رضی اللہ عنہ) سے فرمایا: اے علی سونے سے قبل پانچ اعمال کرکے سویا کرو۔ چار ہزار دینار صدقہ کرکے سویا کرو۔ جنت کی قیمت ادا کرکے سویا کرو۔ دو جھگڑنے والوں میں صلح کرکے سویا کرو۔ روزآنہ حج کرکے سویا کرو....۔