عقائد و ایمانیات - حدیث و سنت

Pakistan

سوال # 164342

عرض یہ ہیں کہ کیا یہ صحیح ہیں کہ امام مہدی کا نام محمد بن عبداللہ ہوگا کیا یہ کسی حدیث سے ثابت ہے ؟ جزاک اللہ

Published on: Sep 17, 2018

جواب # 164342

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1483-1318/L=1/1440



جی ہاں ثابت ہے جیسا کہ ابوداوٴ وغیرہ کی روایت سے اس کا پتہ چلتا ہے عن عبد اللہ، عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال: لو لم یبق من الدنیا إلا یوم قال زائدة لطول اللہ ذلک الیوم حتی یبعث رجلا منی أو من أہل بیتی یواطئ اسمہ اسمی، واسم أبیہ اسم أبی․ (أبوداوٴد شریف: ۵۸۸، ط: اتحاد دیوبند) عن عبد اللہ بن مسعود رضي اللہ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لا تذہب الدنیا حتی یملک العرب رجل من أہلأ بیتي یواطئ اسمہ اسمي واسم أبیہ اسم أبي یملأ الأرض قسطا وعدلا کما ملئت ظلما وجورًا․ (حاشیة أبو داوٴد شریف: ۵۸۸، ط: اتحاد دیوبند)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات