• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 164187

    عنوان: گھڑی پہننے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

    سوال: گھڑی پہننے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

    جواب نمبر: 164187

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1263-1044/N=12/1439

    گھڑی کے سلسلہ میں بعض علما کہتے ہیں کہ دائیں ہاتھ میں پہنی جائے؛ کیوں کہ گھڑی ایک ضرورت وفائدے کی چیز ہے اور دایاں ہاتھ اس کے لیے بہتر ہے۔ اور بعض علماء کی رائے یہ ہے کہ دایاں ہاتھ مختلف کاموں میں زیادہ استعمال ہوتا ہے؛ اس لیے گھڑی بائیں ہاتھ میں پہننی چاہیے ورنہ کام کاج کے دوران گھڑی کا شیشہ ٹوٹنے کا اندیشہ ہوگا؛ اس لیے آپ دائیں یا بائیں جس ہاتھ میں چاہیں، گھڑی پہن سکتے ہیں؛ البتہ اگر کام کاج کے دوران گھڑی کا شیشہ وغیرہ ٹوٹنے کا اندیشہ نہ ہو تو دائیں ہاتھ ہی میں پہننی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند