• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 163305

    عنوان: ایک دعا جو مشہور ہے اس كی سند مطلوب ہے؟

    سوال: ایک دعا جو مشہور ہے : اللہم أرنا الحق حقاً، وارزقنا اتباعہ، وأرنا الباطل باطلاً، وارزقنا اجتنابہ اس کی سند کیا ہے ، براہ کرم بتادیں، خیرا۔

    جواب نمبر: 163305

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:7434-873/sn=11/1439

    اس دعا کی سند تو بسیار تلاش کے باوجود نہیں ملی؛ البتہ تفسیر ابن کثیر میں اس دعا کو ”ماثور دعا“ کہا گیا ہے۔ (تفسیر بن کثیر ۱/۵۷۱، بقرہ: ۲۱۴) اور ابوطالب مکی رحمہ اللہ کی کتاب ”قوت القلوب“ میں اسے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی دعا کہا گیا ہے، احیاء العلوم میں بھی اس طرح کی دعا نقل کی گئی ہے؛ لیکن عراقی نے اس کی تخریج میں فرمایا: لم أقف ․․․ علی أصل (تخریج إحیاء (مغنی) ۱/۵۵۲) بہرحال معنی کے اعتبار سے یہ دعا بہت اچھی ہے اور قدیم زمانے سے علماء اور مشائخ کے یہاں اس کو پڑھنے کا معمول چلا یرہا ہے؛ اس لیے اس کو پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند