• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 163303

    عنوان: ادعیہ ماثورہ کے شروع میں بسم اللہ بڑھانے کا حکم؟

    سوال: کیا روز مرّہ کی دعاؤں مثلاً سواری کی، کھانے کی، سونے سے پہلے کی وغیرہ ان دعاؤں سے پہلے بسم اللہ پڑھنا سنت یا بہتر ہے ؟

    جواب نمبر: 163303

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1140-865/sn=11/1439

    جہاں جہاں ”بسم اللہ“ کا اضافہ ثابت ہے وہاں بسم اللہ پڑھنا چاہیے مثلاً مسجد میں دخل ہوتے وقت کی دعا میں ”بسم اللہ“ والصلاة والسلام علی رسول اللہ ثابت ہے؛ لہٰذا یہاں بسم اللہ پڑھا جائے گا اور جہاں ثابت نہیں ہے مثلاً بیت الخلاء میں داخل ہونے کی دعا تو وہاں بسم اللہ کا اپنی طرف سے اضافہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند