• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 162910

    عنوان: اشرق سے پہلے سونا

    سوال: سلام کے بعد عرض یہ ہے کہ ہم نے سنا ہے کہ فجر کی نماز کے بعد جو نیندہے اشراق سے پہلے یہ مکروہ ہے اور یہ بہت برا عمل ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایاہے اور اس کی کافی نقصانات بھی ہے یہ تو مسلم بات ہے ۔ اب سوال یہ ہے کہ رمضان میں تو لوگ سحری کیلئے اٹھتے ہیں اور اکثر سحری سے پہلے بھی اٹھتے ہیں تہجد کیلئے ، اور یہاں پاکستان میں رمضان کا معمول یہہے کہ اذان فجر کے نصف گھنٹہ بعد فجر پڑھی جاتی ہے تو فجر پڑھ کے لوگوں پہ نیند کا غلبہ ہوتا ہے اور سویرے یعنی سحری کیلئے اٹھ کے بے ارام ہوئے ہوتے ہیں تو فجر پڑھ کے فورا سوجاتے ہیں کیا اس نیند کا بھی یہی حکم ہے جو رمضان کے علاوہ کے مہینوں میں ہے یا اس میں کچھ گنجائش ہے ؟

    جواب نمبر: 162910

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1109-966/D=10/1439

    پوری حدیث مع حوالہ نقل کریں، ضروریات مستثنیٰ ہوتے ہیں لہٰذا رمضان کی خاص ضرورت کی بنا پر گنجائش ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند