• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 162176

    عنوان: سنت کی تعریف کیا ہے؟

    سوال: ایک تحریر فیس بک پر نظر سے گزری نیچے حرف بہ حرف درج ہے کیا ایسی چیزوں کو سنت کہا جا سکتا ہے ؟ "ایک کام سنت کے مطابق آپ بھی کریں، اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مسلمانوں کی سائنسی نااہلی پر کچھ نہیں فرمایا ،آپ بھی کچھ نہ فرماو یوں سنت پوری ہو جائے گی" کیا یہ طرز استدلال درست ہے اور اگر نہیں تو کیا نئی سنتیں گھڑنا جائز ہے ؟خیر

    جواب نمبر: 162176

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1354-1125/sd=11/1439

    سنت کا ایک اصطلاحی معنی و مفہوم ہوتا ہے ، جس کی تفصیل کتابوں میں مذکور ہے ، جن فنون کے بارے میں کوئی ممانعت وارد نہیں ہوئی ہے اور اُن کا شریعت کے نصوص یا اُن سے مستنبط کسی اصول سے تعارض نہیں ہوتا، ایسے فنون از قبیل مباح ہوتے ہیں، اگر صحیح اور دینی نیت سے یہ فنون حاصل کیے جائیں، تو ان کے کار ثواب ہونے میں شبہ نہیں، سائنسی فنون کا حصول علی الاطلاق ممنوع نہیں ہے ؛ بلکہ اس کے جو نظریات اسلام سے متعارض ہیں، اُن کو صحیح سمجھنا غلط ہے ، اس لیے سوال میں مذکورہ قسم کی با توں اور استدلالات سے عوام میں الجھن نہیں پیدا کرنا چاہیے ، اس سے ایک گونہ یہ پیغام جاتا ہے کہ اسلام مطلق سائنسی علوم کا مخالف ہے ۔ تفصیل کے لیے فتاوی عثمانی جلد اول دیکھیے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند