• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 160802

    عنوان: ”میری امت گمراہی پر جمع نہیں ہوگی“ یہ حدیث کس کتاب میں ہے؟

    سوال: حضرات علمائے کرام ایک حدیث جو مشہور ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا :کہ میری امت گمراہی پر جمع نہیں ہوگی. " یہ حدیث کی کونسی کتاب میں ہے ؟ برائے مہربانی حوالہ کے ساتھ اور ترجمہ اور اس کی شرح کے ساتھ مطلوب ہے ؟ حضرات علمائے کرام سے گذارش ہے کہ برائے مہربانی مدد فرمائیں۔

    جواب نمبر: 160802

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:880-849/M=8/1439

    حدیث مشکاة اور ترمذی میں موجود ہے، الفاظ یہ ہیں: وعن ابن عمر قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم:”إن اللہ لا یجمع أمتی أو قال: أمة محمد علی ضلالة وید اللہ علی الجماعة ومن شذ شذ فی النار“․ رواہ الترمذی․

    ترجمہ: ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ میری امت کو یا فرمایا امت محمدیہ کو گمراہی پر جمع نہیں کرے گا“․․․ (مشکاة، ص:۳۰باب الاعتصام بالکتاب والسنة، ط: یاسر ندیم اینڈ کمپنی دیوبند) حدیث میں اجماع امت کے معیار حق ہونے پر دلیل ہے اور مطلب یہ ہے کہ امت کا سواد اعظم معصیت وضلالت پر اتفاق نہیں کرسکتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند