• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 160624

    عنوان: کیلا کس طرح چھیلنا چاہیے؟

    سوال: حضرت، مجھے کیلا چھیلنے کی سنت بتادیں۔ مجھے کچھ احباب نے بتایا ہے کہ کیلا اُلٹی طرف سے چھیلنا سنت ہے۔

    جواب نمبر: 160624

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:801-688/D=8/1439

    ایسی کوئی حدیث یا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل ہماری نظر سے نہیں گذرا، جس کی بنا پر کسی خاص طریقہ کو سنت کہا جائے۔ بظاہر ادب یہ معلوم ہوتا ہے کہ جس طرح سے چھیلنا سہل اور آسان ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند