• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 160117

    عنوان: كرتے كا الٹا گریبان سیدھے کے اوپر ہونا كیا سنت كے خلاف ہے؟

    سوال: حضرت، میں نے مفتی محمد زر ولی خاں صاحب کا بیان میں نے سنا کہ کرتے کا سیدھا گریبان اُلٹے کے اوپر ہونے چاہئے نہ کہ الٹا گریبان سیدھے کے اوپر۔ مطلب کرتے کا بٹن اُلٹے ہاتھ کی پٹی پر ہونا چاہئے جب کہ میں نے سعودیہ عربیہ کے امام صاحب کو بھی دیکھا کہ ان کا بھی الٹا گریبان سیدھے گریبان کے اوپر تھا۔ تو اگر ہمارے کرتے کا الٹا گریبان سیدھے کے اوپر ہے تو کیا وہ سنت لباس نہیں ہوا؟

    جواب نمبر: 160117

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:906-743/sd=7/1439

    کرتے کے بٹن کے سلسلے میں کسی خاص کیفیت کی صراحت نہیں ملتی ، جس طرح سہولت ہو ، بٹن لگائی جاسکتی ہے ،لہذا اگر الٹا گریبان سیدھے گریبان کے اوپر ہوگا، تو اس کو خلاف سنت نہیں کہا جائے گا، لباس میں اصل یہ ہے کہ غیروں کے لباس کے مشابہ نہ ہو اور ٹخنوں سے نیچے نہ ہو اور ساتر اور سادہ ہو ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند