• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 158829

    عنوان: سنت عمل کیا ہے؟

    سوال: کیا نبی کریم کا ہر وہ عمل سنت کہلائے گا جو کام نبی کریم نے کیا ہو؟ سنت عمل بننے کے لیے کن شرائط کا ہونا ضروری ہے ؟ براہ کرم، قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 158829

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:597-596/N=7/1439

    حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کام انجام دیا اور وہ آپ کے ساتھ خاص نہ ہو، وہ سنت ہے؛ البتہ اگر آپ نے وہ عمل بہ طور عبادت انجام دیا تو وہ سنت ہدی ہوگا اور طریقہ دین کے طورپر مطلوب ہوگا۔ اور اگر آپ نے بہ طور عادت انجام دیا تو وہ سنت زائدہ ہوگا، اگر کوئی اسے اختیار کرے گا تو ثواب پائے گا اور اگر کوئی اختیار نہیں کرے گا تو اسے کچھ گناہ نہ ہوگا۔ اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ سلم نے جو کام کسی عذر ومجبوری کی بنا پر کیا تو وہ بھی سنت نہ ہوگا، یعنی: طریقہ دین کے طور پر مطلوب نہ ہوگا؛ البتہ عذر ومجبوری کی صورت میں جائز ہوگا، جیسے: کھڑے ہوکر پیشاب کرنا (تفصیل اصول فقہ کی کتابوں میں ملاحظہ ہو)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند