عقائد و ایمانیات - حدیث و سنت

India

سوال # 158609

حضرت مفتی صاحب! جس نے رمضان میں عمرہ کیا اس نے اللہ کے نبی کے ساتھ حج کیا، ایسی کوئی حدیث یا فضیلت ہے؟ اور رمضان میں عمرہ کرنے کی کیا فضیلت ہے؟

Published on: Feb 11, 2018

جواب # 158609

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa: 605-489/B=5/1439



جی ہاں ایسا حدیث میں آیا ہے کہ جس شخص نے رمضان میں عمرہ کیا اس نے میرے ساتھ حج کیا، یعنی رمضان المبارک میں عمرہ کرنا اس قدر اجر وثواب کا کام ہے جیسے کہ اس نے حج کیا اور حج بھی ایسا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں کیا ہو۔ یہ بہت بڑی فضیلت کی بات ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات