• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 158258

    عنوان: نماز كس صحابی سے ثابت ہے؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! نماز جو کہ سارے مسلمان ادا کرتے ہیں تو اس کی صحیح سند بتائیں کہ یہ کس صحابی سے ثابت ہے؟

    جواب نمبر: 158258

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 540-481/sn=5/1439

    جو نماز مسلمان پڑھتے ہیں اس کا مکمل طریقہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حضراتِ صحابہ (مثلاً عبد اللہ بن مسعود) تابعین تبع تابعین (مثلاً علقمہ، ابراہیم، حماد بن سلیمان) ائمہ مجتہدین (مثلاً امام ابوحنیفہ) اور ان کے شاگردوں (مثلاً ابویوسف، محمد بن الحسن الشیبانی) کے واسطے سے عملاً توارث (جو ایک مضبوط دلیل ہے) کے طریقے پر تو ثابت ہے ہی اور سات ساتھ نماز کی یہ ہیئت اور اس کا مکمل طریقہ قولاً بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مختلف صحابہٴ کرام (مثلاً عبد اللہ بن مسعود، عبد اللہ بن عباس، عبد اللہ بن عمر، ابوہریرہ، ابوموسیٰ اشعری اور عمرو بن عاص رضي اللہ عنہم) نے روایت کیا ہے، بعض نے اجمالاً بعض نے تفصیلاً،کسی نے ایک جز کو بیان کیا ہے تو کسی نے متعدد اجزاء کو، یہ تمام روایتیں اپنی سندوں کے ساتھ بخاری، مسلم، ترمذی اور دیگر کتب حدیث میں ابواب الصلاة کے تحت موجود ہیں، آپ وہاں ان کی مراجعت کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند