• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 158257

    عنوان: کلمہٴ طیبہ اور کلمہٴ شہادت كا ثبوت؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! کلمہٴ طیبہ اور کلمہٴ شہادت قرآن و حدیث سے ثابت ہے؟ بالتفصیل جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 158257

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:539-409/sn=5/1439

    کلمہٴ طیبہ اور کلمہٴ شہادت میں توحید ورسالت کا جو مضمون ہے وہ بے شمار صحیح روایتوں سے ثابت ہے، بخاری شریف کی ایک طویل روایت میں ہے: ما من أحد یشہد أن لا إلہ إلا اللہ وأن محمدًا رسول اللہ صدقًا من قبلہ إلا حرّمہ اللہ علی النّار (بخاری، رقم: ۱۲۸، باب من خصّ بالعلم قومًا دون قوم کراہیة أن لا یفہموا) اس کے علاوہ بھی تقریباً تمام کتب حدیث میں یہ مضمون ملتے جلتے الفاظ کے ساتھ وارد ہوا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند