عقائد و ایمانیات - حدیث و سنت

Pakistan

سوال # 156507

حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے کمینے شخص کی کیا نشانی بتائی کیا یہ درست ہے کہ جس شخص کی بیوی اس سے ڈرے وہ کمینہ انسان ہے ، کیا یہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے ؟ براہ کرم، حوالہ وغیرہ بتائیں۔

Published on: Dec 20, 2017

جواب # 156507

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:376-238/M=3/1439



ایسی کوئی حدیث ہماری نظر سے نہیں گذری جس میں کمینے کی نشانی بیان کی گئی ہو اور نہ یہ کہ جس شخص کی بیوی اس سے ڈرے وہ کمینہ انسان ہے۔ اس لیے کچھ عرض کرنے سے معذرت ہے۔ آپ نے اگر کسی نے ایسا سنا ہے تو اسی سے اس کا حوالہ معلوم کریں اور پھر ہمیں بھی اس سے مطلع فرمادیں تاکہ اس کی تحقیق کی جاسکے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات