• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 154853

    عنوان: وہ حدیث بتائیں جو سند کے اعتبار سے صحیح ہو مگر امت کا اس پر عمل نہ ہو؟

    سوال: مجھے وہ حدیث چاہے جو سند کے اعتبار سے توصحیح ہو پر امت کا ان پر عمل نہی ہے جیسا ک شرابی کو سزا دینے کی احادیث ہے کے اسمے جو یے بہت سخت سزا دینے کی وعید ہے پر آج کوی شراب پی لیتا ہے مسلمان پر اسکو وہ سزا نہی دی جاتی پر اسکو گہنہگار سمجہا جاتا ہے جیسا سجدو می رفع الیدین کی حدیث صحیح ہے پر غیر مقلدین کے یاں منسوخ یے جیسا امی عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث ہے کے جو ابہی ذی الحجہ گزرا ہے اسمے ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزہ نہی رکہتے تیے جبکے اس مے کثرت سے روزہ رکہنے کا ذکر ہء مجے ان احادیث کا مدلل تفصیلا جواب چاہے جزاکم اللہ خیرا شکرا یا سیدی من جانب محمد ثاکب من المملکة العربیة السعودیہ مکتوب ہذہ تحریرثاکب اہل السنہ والجماعة مسلک احناف علماء دیوبند

    جواب نمبر: 154853

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:73-152/L=2/1439

    کسی بھی حدیث پرعمل نہ ہونا دو اعتبار سے ہے ایک تو یہ کہ حدیث ہے مگر لوگ اس پر عمل نہیں کرتے جیسے نمازپڑھنے زکوة دینے اور دیگر ضروریات ِ دین کا حکم قرآن واحادیث میں مذکور ہے مگر بہت سے لوگ اس پر عمل نہیں کرتے اس میں قصور لوگوں کا ہے ،دوسرے یہ کہ احادیث میں بظاہر تعارض معلوم ہوتا ہے ،ایسی صورت میں مجتہدین غور وفکر کرکے کسی ایک حدیث کو لیتے ہیں اور دوسری احادیث کو ترک کرنے کی علت بیان کرتے ہیں مثلا:ان کا منسوخ ہونا یا دوسری حدیث کا اس کے مقابل مضبوط ہونا وغیرہ یا متعارض احادیث میں تطبیق کی راہ اختیار کرتے ہیں کہ دونوں احادیث کے درمیان ایسی توجیہ کرتے ہیں کہ ان میں تعارض باقی نہ رہے ،اس کے لیے حدیث اور اصولِ احادیث پر مہارت ضروری ہے ،اس مختصر میں اس کو بیان نہیں کیاجاسکتا ،اگر آدمی عالم ہے تو اس کو چاہیے کہ وہ خود طرفین کے دلائل کا مطالعہ کرلے اور تطبیق وتوجیہ کو سمجھ لے اور اگر آدمی عالم نہیں ہے تو ہر شخص اپنے مسلک کے معتبر علماء سے اس کی وجہ دریافت کرلے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند