• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 154657

    عنوان: کس طرح کی ضعیف احادیث عوام الناس میں بیان کرنا چاہیے؟

    سوال: ضعیف حدیث کو عوام الناس میں بیان کرنے کی کیا شرائط ہیں؟ آجکل بہت سے غالی فی التبلیغ ضعیف احادیث کو کھلے عام بیان کرتے پھر رہے ہیں۔

    جواب نمبر: 154657

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1354-1108/D=1/1439

    جمہور علمائے کرام کے نزدیک اعمال کی فضیلتوں کے سلسلے میں ضعیف حدیثیں معتبر ہیں، ان کو عوام الناس میں بیان کرنا درست ہے، البتہ عوام کو چاہیے کہ وہ انھیں حدیثوں کو بیان کریں جو انھیں پورے طور پر یاد ہوں، اور ان حدیثوں کو انھوں نے اپنے مسلک کے علماء سے سنا ہو، یا اپنے مسلک کی مستند کتابوں میں پڑھا ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند