• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 154502

    عنوان: كیا یہ بات درست ہے كہ اللہ اس شخص کو کبھی سکون نصیب نہیں کرتا جو حدیث سن کر دوسروں کو نہ پہنچائے۔

    سوال: کیا یہ حقیقت میں حدیث ہے؟ اگر ہے! تو حوالہ دے کربتائیں۔ (۱) اللہ اس شخص کو کبھی سکون نصیب نہیں کرتا جو حدیث سن کر دوسروں کو نہ پہنچائے۔

    جواب نمبر: 154502

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1553-1418/B=1/1439

    ہمارے علم میں ایسی کوئی حدیث نہیں ہے۔ البتہ یہ حدیث ضرور ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ”اللہ تعالی اس شخص کو ہرا بھرا رکھے جو میری حدیث کو سنے اور کما حقہ یاد رکھے پھر اسے دوسروں تک پہونچائے“۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند