• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 150986

    عنوان: دعوت ولیمہ كھانے كے لیے شادی ہال میں جانا كیسا ہے؟

    سوال: ہمارے ایک دوست نے ولیمہ کی دعوت دی، کھانے کا انتظام شادی ہال میں ہے، میں اس ولیمہ میں جاوٴں کہ نہ جاوٴں؟ کیونکہ کھانے کا انتظام ٹیبل کرسی پر ہے۔ آپ ہماری رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 150986

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 800-735/sd=8/1438

    کھانا دسترخوان بچھاکر زمین پر کھانا مسنون ہے؛ لیکن ضرورت کے وقت ٹیبل کرسی پر بھی کھانے کی گنجائش ہے، لہٰذ۱صورت مسئولہ میں آپ جاسکتے ہیں، بشرطیکہ وہاں خلاف شرع اور ناجائز امور نہ ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند