• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 148615

    عنوان: کیا یغفراللہ لناولکم حدیث سے ثابت ہے ؟

    سوال: کیا یغفراللہ لناولکم حدیث سے ثابت ہے ؟

    جواب نمبر: 148615

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 433-452/B=5/1438

    مشکاة شریف میں حدیث موجود ہے کہ جن دو شخصوں نے مصافحہ کیا اور اللہ سے مغفرت چاہی تو اللہ تعالیٰ ان دونوں کی مغفرت فرمادے گا۔ علامہ نووی رحمہ اللہ نے اس حدیث کی بنیاد پر لکھا ہے کہ مصافحہ کے وقت مغفرت کی دعا کرنا دونوں کے لیے مستحب ہے۔ یغفر اللہ لنا ولکم کہہ دینا بھی کافی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند