• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 146842

    عنوان: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بھی عقیقہ کا گوشت کھایا ہے

    سوال: (۱) کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بھی عقیقہ کا گوشت کھایا ہے مع حولہ جاننا چاہتا ہوں۔ (۲) تبلیغ کی جماعت میں عقیقہ کی بکری بطور ادائگی کھلا سکتے ہیں ؟

    جواب نمبر: 146842

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 246-189/SN=3/1438

     

    (۱) ترمذی شریف وغیرہ کی روایت میں ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے نواسوں حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی پیدائش پر ان کی طرف سے ”عقیقہ“ کیا، اور ظاہر ہے کہ گوشت بھی تناول فرمایا ہوگا؛ لیکن گوشت کھانے کی تصریح کی روایت میں ہمیں نہیں ملی۔ عن ابن عباس أن رسول اللہ - صلی اللہ علیہ وسلم - عقّ عن الحسن والحسین کبشاً کبشاً (سنن إبي داوٴد، رقم: ۲۸۴۱)۔

    (۲) جی ہاں! کھلا سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند