عقائد و ایمانیات - حدیث و سنت

Pakistan

سوال # 146248

حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواجِ مطہرات کی تعداد کیاہے ؟برائے مہربانی کسی بھی ایک مستند کتاب کے حوالے سے بتادیجیے ۔جزاکم اللہ خیرا

Published on: Nov 24, 2016

جواب # 146248

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 197-185/M=2/1438



آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات گیارہ تھیں جن میں سے (حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا اور حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا) نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ میں انتقال کیا اور نو بیویاں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت موجود تھیں۔ (دیکھئے سیرة المصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم، جلد اول، ص: ۲۸۱)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات