• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 14618

    عنوان:

    درج ذیل حدیث کہاں ہے، اس کا نمبر کیا ہے، اس کے راوی کا نام کیا ہے اور اس حدیث کا درجہ کیا ہے: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے جوتوں میں نماز پڑھ رہے تھے کہ حضرت جبرئیل علیہ السلام آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا کہ آپ کے جوتے گندے ہیں۔ اس لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز میں جوتے اتاردئے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14618

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1293=1034/1430/ل

    یہ حدیث ابوداوٴد شریف: 95/1، باب الصلاة فی النعل پر مذکور ہے، اور رقم الحدیث 650 امام ابوداوٴد نے اس حدیث کو نقل کرنے کے بعد اس پر سکوت اختیار کیا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند