• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 13909

    عنوان:

     نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری امت میں سب کے لیے معافی ہے، سوائے مجاہروں کے (الحدیث) اس حدیث میں مجاہروں سے کون لوگ مراد ہیں کیا بے نمازی موسیقی کھلے عام سننے والا، داڑھی منڈوانے والا وغیرہ بھی اس میں شامل ہیں۔ (۲) کیا مجاہرون کو سلام کیا جاسکتا ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 13909

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1402=1103/ھ

    (۱) مراد فاسق معلن ہے اور نماز علی الاشتہار چھوڑنے والا، داڑھی منڈوانے والا کھلے عام موسیقی سننے والا بھی اس (فاسق معلن) کا مصداق ہے۔ وغیرہ سے کیا مراد ہے؟

    (۲) دفعاً للفتنہ یا اس نیت سے کہ سلام کی وجہ سے یہ شخص مائل ہوکر نصیحت کو قبول کرے گا یعنی بعد سلام مناسب موقعہ سے نصیحت کی گئی تو اصلاح کی توقع ہے، تو سلام کرنے کی گنجائش ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند