عقائد و ایمانیات - حدیث و سنت

Pakistan

سوال # 13161



قطب اور ابدال کا ہونا کیسے ثابت ہے حدیث
یا قرآن سے کوئی حوالہ دیں؟



Published on: Jun 9, 2009

جواب # 13161

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی: 927=875/ب



 



ابدال کا ذکر حدیث شریف میں آیا ہے کہ ملک
شام میں ہمیشہ چالیس ابدال رہیں گے جب ان میں سے کسی ایک کا انتقال ہوجائے گا تو
اللہ تعالیٰ اسکی جگہ دوسرے کو ابدال بنادے گا۔ اس حدیث میں یہ بھی ہے، ان کے
وسیلہ سے بارش کے لیے دعا کی جائے گی۔ دشمن کے خلاف نصرت حاصل کی جائے گی۔ اوران
کے وسیلہ سے شامیوں کے مصائب ومشکلات کو دور کردیا جائے گا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ
فرماتے ہیں:
شامیوں پر لعنت نہ
کرو إني سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول: الأبدال یکونون بالشام وھم
أربعون رجلاً کلما مات رجل أبدل اللہ مکانہ رجلاً یسقی بھم الغیث وینتصر بھم علی
الأعداء ویصرف عن أھل الشام بھم العذاب
(مشکاة المصابیح: ۲/۵۸۲)




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات