• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 131008

    عنوان: مرد اور عورت کا شرعی لباس کیا ہے؟

    سوال: کیافرماتے ہیں مفتیان عظام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ جس طرح مردکیلئے قمیص پہنناجس میں گھنڈی ہویعنی سینے پربٹن والی پٹی ہو کیایہ سنت نبوی ہے ؟ اسی طرح عورت کیلئے گول قمیص پہننا جس میں کالراورپٹی بھی ہو کیایہ سنت ہے ؟ عورت کا شرعی اورسنت کے مطابق لباس کیساہو ؟

    جواب نمبر: 131008

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1238-1191/SN=01/1438 (۱) ہر علاقے میں علماء صلحاء جو لباس زیب تن کریں وہی شرعی لباس ہے، مردوں کو اس طرح کا لباس پہننا چاہئے، مذکور فی السوال قمیص بھی شرعی لباس میں داخل ہے۔ (۲) عورتوں کا شرعی لباس یہ ہے کہ وہ ساتر ہو، ڈھیلا ڈھالا ہو کہ بدن کی ساخت ظاہر نہ ہو، نیز اس لباس کی خاص مذہب یا فاسقہ فاجرہ عورتوں کے ساتھ مشابہت لازم نہ آئے، مذکور فی السوال قمیص بھی اگر اسی نوعیت کی ہے تو یہ بھی شرعی لباس میں داخل ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند