• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 1308

    عنوان: قرآن و حدیث سے استخارہ کا حوالہ دیں۔ کس حدیث اور قرآن کی کس آیت میں استخارہ اور اس کی فضیلت کاذکر ہے؟

    سوال: قرآن و حدیث سے استخارہ کا حوالہ دیں۔ کس حدیث اور قرآن کی کس آیت میں استخارہ اور اس کی فضیلت کاذکر ہے؟

    جواب نمبر: 1308

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  785/ج = 785/ج)

     

    بخاری شریف جلد اول ص۱۵۵، ۱۵۶ پر حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی روايت ہے، اس میں استخارہ کی فضیلت اور اس کا طریقہ ذکر کیا گیا ہے۔ نیز ترمذی شریف ۲/۳۷ پر حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ سے صلاح نہ لینا اور استخارہ نہ کرنا بدبختی اور کم نصیبی کی بات ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ استخارہ کرنا سعادت مندی اور نیک بختی کی بات ہے، اور مزید تفصیل کے لیے آپ اردو کتابوں میں بہشتی زیور حصہ دوم، ص:۳۳،۳۴ دیکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند