عقائد و ایمانیات - حدیث و سنت

Canada

سوال # 13023



میں صرف اس بات کی تصدیق کرنا چاہتا ہوں کہ
کیا یہ حدیث ہے اگر ہاں تو صحیح یا ضعیف اور کس کتاب میں ہے۔ طلب العلم فریضة علی
کل مسلم و مسلمة برائے کرم پورے ثبوت کے ساتھ جواب دیں۔



Published on: Jun 6, 2009

جواب # 13023

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی: 837=796/ب



 



یہ ابن ماجہ کی حدیث ہے، البتہ لفظ: مسلمة کی
زیادتی نہیں ملتی ہے:
حدثنا
ہشام بن عمار ثنا حفص بن سلمان ثنا کثیر بن شنظیر عن محمد بن سیرین عن أنس بن مالک
قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: طلب العلم فریضة علی کل مسلم
(ابن ماجة:۲۰، م قدیمي، باب فضل العلماء والحث علی طلب العلم)




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات