• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 12160

    عنوان:

    مغرب کے بعد رات کو جو برتنوں کو ڈھانکنے کے بارے میں حدیث نبوی(علیہ السلام) ہے تو کیا جو برتن کھلے آسمان کے نیچے ہیں ان کے بارے میں ہے یا وہ تمام برتن بھی شامل ہیں جو گھر کے اندر چار دیواری میں چھت کے نیچے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 12160

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 622=446/ل

    حدیث میں جو برتنوں کے ڈھکنے کا حکم ہے وہ عام ہے اورہرطرح کے برتنوں کو شامل ہے، خواہ وہ برتن کھلے آسمان کے نیچے ہوں یا گھر کے اندر چہاردیواری میں چھت کے نیچے ہوں: وفي روایة لہ غطوا الإناء وأوکوا السقاء فإن في السنة لیلة ینزل فیھا وباء لا یمر بإناءٍ لیس علیہ غطاءٌ أو سقاءٍ لیس علیہ وکاءٌ إلا نزل فیہ من ذلک الوباء

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند